مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے ایران کے میزائل نظام کے بارے میں بخارسٹ میں امریکی صدر کے معاندانہ بیان کو ، مکر و فریب ، جھوٹ اورموقع پرستی پر مبنی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
حسینی نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو روز بروز فروغ مل رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقہ میں امن و ثبات علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے ہی میسر ہوسکتا ہے اور علاقہ میں غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ترجمان نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت ملکی دفاع اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے ہے اور ایران اور ترکی کے درمیان علاقہ میں امن و سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون اس کا واضح ثبوت ہے ترجمان نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا بالخصوص مشرق وسطی میں بحران جاری رکھ کر علاقائی ممالک کو کمزور بنانے کی کوشش کررہا ہے اور اسی وجہ سے عالمی برادری میں امریکہ کے بارے میں نفرت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے حسینی نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت اپنے عوام کی معاشی مشکلات حل کرنے کے بجائے دنیا میں بحران پیدا کررہی ہے جس کے منفی اثرات خود امریکی شہریوں پر مشہود ہیں ۔
آپ کا تبصرہ